بنگلورو2؍جولائی (ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے سینئر آئی اے ایس افسر ٹی ایم وجیا بھاسکر کو ریاست کا نیا چیف سکریٹری مقرر کیا ہے ۔ ریاست کی موجودہ چیف سکریٹری رتنا پربھا آج عہدہ سے سبکدوش ہوگئیں ۔ ان کی جگہ پر وجئے بھاسکر کو ریاست کانیا چیف سکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ وجئے بھاسکر 1983بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں ۔ وہ صرف23برس کی عمرمیں آئی اے ایس افسر کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے ۔ ان کی مادری زبان تیلگو ہے ۔ بالڈون بوائز ہائی اسکول بنگلور سے ہائی اسکول تک کی تعلیم مکمل کی ۔ پھر سینٹ جوسف کالج بنگلور سے پی یو سی آرٹس میں دوسرا رینک حاصل کیا ۔ ایم اے انکنامک کے بعد برمنگم یونیورسٹی سے ایم بی اے بھی کیا ہے ۔ وہ کئی اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔